حیدرآباد۔13دسمبر(اعتماد نیوز)
جھارکھنڈ میں چوتھے مرحلے میں 15 اسمبلی حلقوں میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان کل ہونے والی پولنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ریاست کے چیف الیکشن آفیسر پی کے جاجوریا نے آج یہاں بتایا کہ چوتھے مرحلے میں مدھوپور، دیو گھر(محفوظ)،
بگودر(محفوظ)، گانڈے، جموا(محفوظ)، گریڈیہہ، ڈمری، چدن کیاری(محفوظ)، سندری، نرسا ،جھریا ،ٹنڈی ،باگھمارا اسمبلی حلقوں میں کل صبح سات بجے سے دن کے تین بجے تک پولنگ ہوگی جبکہ بوکارو اور دھنباد اسمبلی علاقوں میں کل صبح سات بجے سے شام کے پانچ بجے تک پولنگ ہوگی ۔تمام پولنگ مراکز پر سیکورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔